ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی کے منوج اور ہوناور کے  دیپک  یوپی ایس سی امتحانات میں بہتر رینک سے کامیاب

سرسی کے منوج اور ہوناور کے  دیپک  یوپی ایس سی امتحانات میں بہتر رینک سے کامیاب

Mon, 30 May 2022 20:46:55    S.O. News Service

سرسی؍ ہوناور  :30؍مئی  (ایس اؤ نیوز) یونین پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سال 2021کےلئے منعقدہ یوپی ایس سی  امتحانات میں اترکنڑا ضلع سے 2افراد منتخب ہوئے ہیں جن میں ایک سرسی سے تو دوسرے ہوناور سے تعلق رکھتےہیں ۔ امتحان میں کامیا ب ہوئے ملک بھر کے  685افرادمیں سے 27افراد   ریاست کرناٹک سے تعلق رکھتےہیں۔

سرسی شہر کے منوج رام ناتھ ہیگڈے یوپی ایس سی امتحانات میں 213واں رینک حاصل کیا ہے اس سے قبل منوج نے تین مرتبہ امتحان لکھا تھا۔ دھارواڑ کی زرعی یونیورسٹی سے بی ایس سی کی ڈگری لینے کے بعد پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتےہوئے منوج نے سال 2016،2017،2019میں یوپی ایس سی کے امتحانات لکھے تھے۔ انہوں نےامید جتائی کہ میرا بہتر رینک ہونے کی وجہ سے مجھے آئی پی ایس کا عہدہ ملے گا۔ ملک کے کسی بھی علاقےمیں خدمات انجام دینےکی خواہش ظاہر کی ہے۔

اسی طرح ہوناور تعلقہ کے منکی سے تعلق رکھنے والے دیپک آر شیٹھ نے یوپی ایس سی امتحانات میں 311واں رینک حاصل کیاہے۔ بنگلورو کی آر وی کالج سے انجنئیرنگ کی ڈگری رکھنے والے دیپک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم ہیں۔ اور بنگلورو میں ہی یو پی ایس سی تربیت پانے کے بعد انہوں نے امتحان لکھا تھا۔ جب کہ ان کا خاندان منکی میں مقیم ہے اور سونے چاندی کے زیورات کا بیوپار کرتاہے۔

 خیال رہے کہ اس مرتبہ یو پی ایس سی کےامتحانات میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی سے ماسٹرس اور جامعہ ملیہ اسلامیہ ریشی ڈنشیل کوچنگ سنٹر سے تربیت پانے والی دہلی کی شرتی شرما نے ٹاپ کیا ہے۔


Share: